ورلڈکپ کیلئے پاکستانی بلے بازوں کی تیاریاں جاری

لندن (میڈیا92نیوزآن لائن) عالمی کپ کے دوران مقابلہ سخت ہوگا، جدید طرز کی کرکٹ کھیلنے کی حکمت عملی تیار کی ہے. بلے باز حارث سہیل بلے باز حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی بلے باز جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے، عالمی کپ کے دوران مقابلہ سخت ہوگا، جدید طرز کی کرکٹ کھیلنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی جاتی ہے کہ جہاں دنیا کی دوسری ٹیمیں جدید طرز اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہیں ، وہیں پاکستانی ٹیم آج بھی 90 کی دہائی کی سست طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

ایسے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ بلے باز حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم ایک نئے روپ میں سامنے آئے گی۔ حارث سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم، خاص کر بلے باز جدید طرز اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے۔ کوشش ہو گی کہ مخالف ٹیم کو جارحانہ کرکٹ سے زیر کیا جائے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 2019 ورلڈکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت کیلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔ پاکستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …