لاہور میں افسوس ناک واقعہ، باپ، دو بہنوں کا قتل

(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور میں شفیق آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ، دو بہنوں کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا، ملزم نےخود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق شیفق آباد کے علاقے میں اویس نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے باپ 60 سالہ ریاض، دو بہنوں 25 سالہ سدرہ اور 23 سالہ مریم کو قتل کردیا جبکہ 28 سالہ بھائی فرحان اس موقع پر زخمی ہوگیا، جسے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم اویس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرلیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی اور زخمی فرحان کے بیان کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …