گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے ویجی لینس کا نظام متعارف کرایا جائے ‘ سابق چیئرمین پی سی سی

عوام بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد مانگنے والے دکانداروں کا محاسبہ کریں ‘ میاں عثمان کی گفتگو
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن )پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گراں فروشوں کو لگام ڈالنے کےلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو قابل تشویش ہے ، گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کےلئے ویجی لینس کا نظام متعارف کرایا جائے ، عوام بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد مانگنے والے دکانداروں کا محاسبہ کریں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہونے سے قبل ہی سبزیوں ،پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جو آنے والے دنوں میں مہنگائی کے طوفان کا پیش خیمہ ہے ۔

ایک طرف حکومت کی طرف سے مہنگائی کی گئی ہے اور دوسری جانب گراں فروشوں کی من مانیاں جاری ہیںجس سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال بر قرار رہی تو رمضان المبارک میں 8سے 30ہزار روپے تک آمدنی والے طبقات کےلئے حساس اشاریے خطرناک حد تک بڑ ھ جائیں گے ۔گراں فروشوں کو لگا م ڈالنے کے لئے ویجی لینس کا نظام متعارف کرایا جائے اور اس کے لئے مقامی آبادیوں میں رہنے والے نوجوانوں کی مدد لی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …