معیشت کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی اور کم سے کم دورانیہ میں زیادہ سے زیادہ معیاری کام انتہائی ضروری ہیں،عالمی بینک

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن ) روزگار کے معیاری مواقع اقتصادی شرح نمو کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق معیشت کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی، معیاری روزگار کے مواقع، کم معیار کے روزگار کی بجائے بہتر روزگار کی دستیابی اور کم سے کم دورانیہ میں زیادہ سے زیادہ معیاری کام انتہائی ضروری ہیں۔معاشی تبدیلیوں اور مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر لیبر مارکیٹ کا ڈ ھانچہ بھی تبدیل ہو تا ہے جو کم آمدنی، متوسط آمدن اور بہتر آمدن کے خدوخال وضع کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک کی بہتر اقتصادی کارکردگی سے رقزگار کے بہتر مواقع پیدا ہونا ضروری نہیں ہے اس لئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی استعداد کار اور آمدنی میں اضافہ ہونا بھی ضروری ہے جو ان کو کام کے معیاری مواقع فراہم کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔کارکنوں کی استعداد کار کی بہتری سے روزگار کے معیار میں بھی بہتری ہوتی ہے۔ عالمی بینک نے کہاکہ جی ڈی پی کی شرح نمو لیبر مارکیٹ کی ترقی سے منسلک ہے۔ جب جی ڈی پی میں بہتری آتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو ں لیکن یہ ضروری نہیں کہ کارکنوں کو معیاری روزگار بھی دستیاب ہو سکے۔

اس لئے پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ روزگارکے معیاری مواقع اور کارکنوں کی استعداد کار سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کو یقینی بنایا جائے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے روزگار کے بہتر اور معیاری مواقع پیدا کرنا ضروری ہیں تاکہ کارکنوں کی صلاحیت اور تجربہ سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …