وزیر اعظم عمران خان کی قومی ٹیم سے ملاقات، وزیر اعظم کے قومی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے مشورے

اسلام آباد:(میڈیا92نیوزآن لائن) ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والی قومی ٹیم کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں 17 کھلاڑیوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شریک ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم قومی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے مشورے دیں گے اور بڑے ٹورنامنٹ سے متعلق قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کر کے جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی شمولیت کا دار و مدار ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں پرفارمنس پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …