بلوچستان میں مسافروں پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، 14 افراد جاں بحق

(میڈیا92نیوزآن لائن) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک بس کے مسافروں پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے بس سے مسافروں کو شناخت کے بعد اتارا اور ان پر فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور مقامی پولیس پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔لیویز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں اورماڑہ اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …