پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس کا بائیکاٹ

کوئٹہ: (میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کا ممبران نے بائیکاٹ کر دیا۔ ایم ڈی وسیم خان کی تقرری اور ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں بغاوت سامنے آگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں پانچ ممبران نئے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کے خلاف قرارداد پیش کر دی۔ ممبران نے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا۔ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں شہ زر، عبداللہ، ایاز بٹ، کبیر احمد، نعمان بٹ اور شاہ دوست شامل ہیں۔ممبران کا موقف ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ اور ریجن کرکٹ میں تبدیلی منظور نہیں۔ چئیر مین پی سی بی احسان مانی دیکھتے ہی رہ گئے جبکہ سب اٹھ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …