پاکستان نے جرمانے کی رقم زیادہ قرار دیتے ہوئے قسطیں کرنے کی درخواست کر دی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد مگر پاکستان نے کیا درخواست کر دی؟ جان کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور افسوس بھی ہو گا۔ ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر ورلڈ گورننگ باڈی ”ایف آئی ایچ“ نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کر دیا ہے، پاکستان نے جرمانے کی رقم زیادہ قرار دیتے ہوئے قسطیں کرنے کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) مختلف وجوہات کی بناءپر ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں اپنی ٹیم نہیں بھیج سکا تاہم فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم نہیں بھیج پائے۔جس کے باعث اس پر پابندی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا تھا جو اب ٹل گیا ہے مگر ایف آئی ایچ نے پاکستان پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کر دیا ہے۔پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے گزشتہ دنوں لوزان میں ایف آئی ایچ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا۔ پی ایچ ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ورلڈ گورننگ باڈی سے کہا ہے کہ جرمانے کی رقم زیادہ ہے، ہم نہیں دے سکتے لہٰذا اس کی قسطیں کر دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …