لاہور: مصطفی ٹاؤن میں سرعام فائرنگ کر کے خوف و دہشت پھیلانے والا مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں سرعام فائرنگ کر کے خوف و دہشت پھیلانے والا مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار، پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔پولیس نے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے مرکزی ملزم شان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ ملزم نے مصطفی ٹاون میں موٹرسائیکل پر سفر کے دوران سرعام فائرنگ کر کے قانون ہاتھ میں لیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو قابو کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …