سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیو یارک (میڈیا92نیوزآن لائن) ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ائیک کف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خطرناک وائرس پر مبنی ہے جو کروڑوں لوگوں کی جانیں لے لیتا ہے جس کے بعد حکومت اس سے نمٹنے کیلئے ایک ویڈیو گیم تیار کرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈولف لینڈگرن،آٹمن ریسر،رومیو ملر،ایسایہ واشنگٹن،ٹمارہ بران اور برینڈن بیمر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرس کونوور اور اسٹینلے پریسچوٹی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 3مئی کو سینماء گھروں میں دھوم مچائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …