عابد علی فٹنس کی ابتدائی آزمائش میں پاس

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ورلڈ کپ 2019ءکے سکواڈ میں شمولیت کے امیدوار عابد علی نے اپنی فٹنس کی ابتدائی طور پر آزمائش کر لی ہے ۔ پاکستان ون ڈے کپ میں خیبرپختونخواکی نمائندگی کرنے والے31سالہ اوپنر جمعہ کو فائنل سے قبل 2روز کا وقفہ ہونے کی وجہ سے لاہور آئے تھے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران انفرادی طور پر انھوں نے اپنی فٹنس کو جانچا،ذرائع کے مطابق یویو ٹیسٹ میں عابد نے17.4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔دوسری جانب بابر اعظم، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عباس اور محمد حسنین کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اور فٹنس ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا،سب کی پوری کوشش ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کی تیاریوں میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے، عابد علی پاکستان کپ کے فائنل میں شرکت کے لیے راولپنڈی روانہ ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے امیدوار قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 15اور 16اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہی ہوں گے، ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …