لاہور: ناروے نژاد پاکستانی خاتون کے قتل کا معاملہ

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور میں ناروے نژاد پاکستانی خاتون کے قتل کا معاملے پر پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم کا آن کیمرہ ٹرائل کیا گیا، آن کیمرہ سماعت کو ناروے کے شہر اوسلو سے منسلک کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے لئے اوسلو کی پولیس پراسکیوشن اور گواہ ناروے سے لاہور پہنچے۔لاہور کے علاقہ بیگم کوٹ میں گزشتہ سال ثوبیہ نامی ناروے نژاد پاکستانی خاتون کا قتل ہوا۔ پولیس نے گھر کے چوکیدار شیرسود کو گرفتار کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے خاتون کا قتل اسکے شوہر اسحاق کے کہنے پر کیا۔مقتولہ ثوبیہ کا قتل پاکستان میں ہوا اور مقتولہ کے شوہر ناروے میں موجود ہیں اسلئے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شیر سود کی آن کیمرہ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں آن کیمرہ سماعت کو ناروے کے شہر اوسلو سے منسلک کیا گیا اور آن کیمرہ ملزم شیر سود کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ملزم کا آن کیمرہ ٹرائل سیف سٹی کی مدد سے کیا گیا۔ سماعت کے دوران اوسلو کی پولیس پراسکیوشن اور گواہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …