لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو طلب کرلیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وزیر قانون، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے خلاف توہین عدالت کے نوٹسز جاری ہوئے ہیں، کیا حکومت نئی جے آئی ٹی کیس کی احمد اویس سے پیروی کرائے گی؟لاہور ہائی کورٹ نے آج 3 بجے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار، وزیرقانون اور متعلقہ سیکریٹریز کو عدالت پہنچنے کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …