رونالڈو کے ہمشکل عراق کے 25سالہ نوجوان کی تصوریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

عراق(میڈیا92نیوزآن لائن) عراق میں عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالرکرسٹیانورونالڈوکا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔رونالڈو کے چاہنے والے تو دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو ان کے ساتھ صرف ایک تصویر بنوانے کا خواب لیے بیٹھے ہیں لیکن عراقی شہری اب کسی بھی وقت رونالڈو کے ساتھ تصاویر بنواسکتے ہیں۔عراق کا 25سالہ بیور عبداللہ نامی نوجوان رونالڈو کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے ان دنوں مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔بیور عبداللہ کی شکل ہو بہو رونالڈو سے ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقامی افراد اسے روک کر اسکے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔دوسری جانب عبداللہ خود بھی رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے اور اس سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے۔
رونالڈو کے ہمشکل کے چرچے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …