ڈزنی فلم ’دی لائن کنگ‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ہالی وڈ ڈزنی فلم ’دی لائن کنگ‘ اب شائقین اینیمیٹڈ شکل میں دیکھ سکیں گے جس کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔اینیمیٹڈ کردار’سمبا‘ 90 کی دہائی کا وہ کردار مانا جاتا ہے جس نے بچوں اور بڑوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر کرلیا۔1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جون فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بُک‘ کا بھی ریمیک بنایا تھا۔’دی لائن کنگ‘ کا شاندار ٹریلر 1 منٹ 48 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس کا آغاز اس مکالمے سے کیا گیا ہے ’کچھ جشن کے لیے پیدا ہوتے ہیں جب کہ کچھ ٹکڑوں کی التجا کرتے ہوئے تاریکی میں اپنی زندگی بسر کردیتے ہیں‘۔فلم میں مرکزی کردار ’سمبا‘ کی آواز اداکار ڈونلڈ گلوور کی ہے جب کہ ان کے دیگر کرداروں میں اداکار سیٹھ روجن، شہادی جوزف، جیمز ایرل جونز، جون کینی اور امریکی گلوکارہ بیونس کی آواز بھی شامل ہے۔فلم کی اینیمیشن انتہائی عمدہ کی گئی ہے اور ٹریلر دیکھ کر تصور کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی مناظر ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقین کی جانب سے ٹریلر کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے۔’دی لائن کنگ‘ ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران 63 لاکھ 10 ہزار سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔فلم 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا فلم بینوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …