شوہر نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

مہنگائی اور قرضوں کا بوجھ برداشت نہ کر سکا
ٹانک(میڈیا92نیوز آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں شوہر نے مہنگائی اور قرضوں کے جکڑنے سے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے میں ایک شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو بیٹوں اور بیٹیوں کو ہلاک کر ڈالا۔ اپنی پوری فیملی کو گولیوں سے بھوننے کے بعد سفاک شخص نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔جاں بحق افراد میں حلیمہ بی بی،صوبیہ اور بیٹا سلیمان شامل ہیں۔واقعہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی بھی ہو گئے ہیں جنہیں ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے پڑوسی نے بتایا کہ مقتول سید رسول پیشے کے لحاظ سے سونے کا کام کرتا تھا، جو قرضوں اور مہنگائی سے انتہائی تنگ تھا جب کہ لاکھوں کا قرضہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …