پنجاب پولیس میں مالی بے ضابطگیاں ‘نیب کی تحقیقات شروع

تحقیقات میں یونیفارم تبدیلی میں پیسوں کی خورد برد کا جائزہ لیا جائےگا
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)محکمہ پنجاب پولیس میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد قومی احتسا ب بیورو(نیب )نے باقاعدہ طورپر تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ پنجاب پولیس میں مالی بے ضابطگیوں اور پنجاب پولیس میں سامان کی خریداری میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ،جس پر نیب نے گزشتہ 7 سال کی خریداری پر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیلی میں پیسوں کی خورد برد کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ پنجاب پولیس سے بریٹا پستول، بلٹ پروف جیکٹس اور یونیفارم سمیت دیگر سامان کا ریکارڈ مانگ رکھا ہے، تاہم محکمہ پولیس تاحال خریداری کا ریکارڈ مرتب نہیں کرسکی جس کی وجہ سے انکوائری تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے بھی اینٹی رائٹ فورس کا ریکارڈ مانگ رکھا ہے لیکن محکمہ پولیس نے تاحال نیب کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …