لیویز اور خاصہ داروں فورسز کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان

پشاور(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر اعلیٰ کے پی کے نے لیویز اور خاصہ دار فورسز کا دیرینہ مطالبہ کرتے ہوئے انہیں پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے اور نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم کرنے کا نو ٹی فکیشن جاری کر دیا ہے آج سے تمام 28 ہزار لیویر اور خاصہ دار فورس پولیس ہونگے۔پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ کسی کو بیروزگار نہ کیا جائے ،صوبائی حکومت کے اس اقدام سے 28 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیویز اور خاصہ داروں نے قربانیاں دیں نئے ضم قبائلی اضلاع کے حوالئے سے آج تاریخی دن ہے وزیر اعظم نے جو وعدہ کیے وہ پورے کرینگے، کسی کو بھی بے روزگار نہیں
کیا جائے گاجلد سے جلد خاصہ دار فورس ہر طرح کی ٹریننگ دی جائے گی خیبرپختونخوا کے پولیس کو حاصل مراعات اب نئے قبائلی اضلاع کے ضم خاصہ دار اور لیوز کو بھی حاصل ہونگے……………………

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …