کراچی: تقریب میں مسلح شخص کی گھر میں فائرنگ، بچہ جاں بحق

ایک بچہ، 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے‘ملزم گرفتار
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں قائد آباد کے قریب گھر میں تقریب کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک بچہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی قائد آباد میں گل احمد چورنگی پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس اہلکار کے گھر میں بچے کی ولادت کی خوشی میں تقریب جاری تھی کہ اس دوران ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 2 بچے اور 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،تاہم اسپتال میں دورانِ علاج 12 سالہ سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایم ایل او ڈاکٹر اعجاز احمد کے مطابق جاں بحق ہونے والے سجاد 2گولیاں لگی تھیں اور سر پر لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی۔ڈاکٹر اعجاز احمد نے بتایا کہ سجاد کو 4 سے 5 فٹ کے فاصلے سے گولی لگی تھی اور زخم کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گولی چھوٹے ہتھیار کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد ایک گھر میں چھپ گیا ،تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس گھر کا محاصرہ کیا جس کے بعد پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …