بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)بلوچستان کے ضلع ژ وب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،تاہم ان کی شدت خطرناک نہیں تھی،جن سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔جمعہ کو زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردونواح میں محسوس ہونے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 85 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر وں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …