فیصل آباد‘ پراپرٹی ڈیلر رقم کے لین دین پر مشتعل ملزمان کے ہاتھوں قتل

فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)مظفر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر کو مشتعل ملزمان نے رقم کے لین دین کے جھگڑا پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی علی رضا کی مدعیت میں 4 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی گلی نمبر 26 میں نثار کالونی کے رہائشی ملزمان اقبال اور اس کے بیٹوں شعیب، باسط اور ایزد نے پراپرٹی ڈیلر 30 سالہ محمد آصف ولد محمد اسلم کو رقم کے لین دین کے جھگڑا پر مشتعل ہو کر چھاتی پر گولی مار کر موت کی وادی میں پہنچا دیا۔ ملزمان نے رحیم گارڈن میں واقع مقتول کے دفتر اور مکان پر بھی قبضہ کر رکھا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزمان باپ اور اس کے 3 بیٹے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے 302,109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …