کراچی،8ملزمان گرفتار

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران منشیات فروش‘ اسٹریٹ کریمنل اور چھالیہ سپلائی کرنے والے گینگ کے کارندوں سمیت8ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے ملزم اظہر الدین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس کو ایف آئی آر میں مطلوب تھا۔ بریگیڈ پولیس نے منشیات فروش ‘چھالیہ سپلائی اور اسٹریٹ کرینل گینگ کے کارندوں سمیت4ملزمان مولا داد‘ زوہیب‘ رضا حیدر اور محمود علی کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ‘ چھالیہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرنٹیئر پولیس نے کار نمبرBHD-532 پر چھاپہ مار کر ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کرکے گاڑی سے بھاری مقدار میں انڈین خشک گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثاء بغدادی پولیس نے2 اسٹریٹ کریمنل ملزمان سرفراز اور منظور کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …