بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 3 جوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

صوبیدار محمد ریاض ،لانس حوالدار عزیزاللہ اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
مظفرآباد(میڈیا92نیوز آن لائن) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جب کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کی جانب ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا ۔ فائرنگ سے ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ادھر پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے نیزہ پیر ، تتہ پانی اور دیگر علاقوں میں بلااشتعال گولہ باری کی گئی جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ بھارت کی جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا جس کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں بھارتی فوجی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …