شب معراج پر صوبے بھر میں الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ شب معراج کے خصوصی موقع پر صوبے بھر میں الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلعی سطح پر باالخصوص مرکزی مساجد،کھلے مقامات، مدارس وغیرہ پرخصوصی شب کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ محافل،وعظ، عبادات کے موقع پر تھانوں کے لحاظ سے ناصرف سیکیورٹی بلکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، موبائل موٹر سائیکل گشت،پکٹنگ نگرانی سمیت ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کے مجموعی امور کو مذید ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی مساجد پر منتظمین کے تعاون سے فزیکل سرچنگ،بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے لیئے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔علاوہ اذیں ہرقسم کی پارکنگ مناسب فاصلے پر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ لاٹس کی نگرانی جیسے امور کو بھی ممکن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پولیس ڈپلائمنٹ نمایاں رکھنے کے علاوہ پولیس افسران اورجوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز خالی نہ چھوڑنے کا بھی پابندبنایاجائے تاکہ رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …