وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کر گئے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کر گئے، مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بھائی کے مطابق فتح محمد بزدار کو تونسہ شریف میں واقع ان کی رہائش گاہ سے دل کادورہ پڑنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔مرحوم سردار فتح محمد 3 مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد مرحوم سردار فتح محمد کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …