اسلام آباد کے علاقہ سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ، طلباءمیں خوف و ہراس

گاڑی میں سوار نا معلوم افراد نے سکول کے دو گیٹس پر فائرنگ کی،ملزمان کی تلاش شروع،مقدمہ درج
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح سیکٹر جی ایٹ کے سکول میں طلبہ میٹرک کے امتحانات میں مصروف تھے کہ اس دوران گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے سکول کے گیٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے طلباءمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،سکول انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اطلاع دینے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …