اللہ اور رسول پر ایمان انسان کو رحم دل بنا دیتا ہے ، وزیراعظم

اچھا نیک انسان اپنے پیاروں کی جان لینے والوں کیلئے بھی رحمدلانہ سوچ رکھتا ہے ،کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ کے انٹرویو پر ردعمل
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ کے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اللہ اور رسول پر ایمان انسانی کے دل کو اتنا رحم دل بنا دیتا ہے، ایک اچھا اور نیک انسان اپنے پیاروں کی جان لینے والے کیلئے بھی رحمدلانہ سوچ رکھتا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا کہ نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ مسلم دنیا کے اندر اور باہر سب کو سمجھنے چاہئیں کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کتنی بڑی طاقت ہے۔کرائسٹ چرچ حملے میں پاکستانی شہری نعیم راشد دوسردے نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نے ان کیلئے قومی اعزاز کا بھی اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو نعیم راشد پر فخر ہے جو متعصب سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے۔نعیم راشد کی قربانی کو عالمی میڈیا میں بھی سراہا گیا ہے اوربہادری کا اعتراف کرتے ہوئےاسے ہیروقرار دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے قابل فخر پاکستانی سپوت نعیم راشد نے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …