اسلام آباد کا نادرا چوک میدانِ جنگ ‘پیپلز پارٹی کے 150سے زائد کارکنان گرفتار

پولیس کا جیالوں پر لاٹھی چارچ ‘پکڑ دھکڑ کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) اسلام آباد کا نادرا چوک بدہ کے اس وقت میدان جنگ بن گیا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نیب ہیڈ کوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں نے نیب دفتر میں گھسنے کی کوشش کی ،جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں نیب میں پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد نیب آفس پہنچ گئی اور اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ،نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ،جس کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو کارکنان مشتعل ہو گئے، جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق اس دوران وفاقی پولیس پیپلز پارٹی کے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کر تی رہی ، پولیس موبائل کا راستہ روکنے والی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پولیس کےخلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ نیب نے سیکورٹی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط بھی لکھا تھا‘اطلاعات کے مطابق پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے. جعلی اکاؤنٹس کیس یا کسی بھی کیس میں بلاول کی یہ نیب کے سامنے پہلی حاضری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …