امریکن قونصلیٹ جنرل کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ درگاہِ موسیٰ پاک کا دورہ

ملتان(میڈیا92نیوزآن لائن) امریکن قونصلیٹ جنرل اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں درگاہِ موسیٰ پاک کا دورہ کیا۔اس موقع پر امریکن قونصلیٹ جنرل نے درگاہ پر چادر بھی چڑھائی اور درگاہ کی فن تعمیر کو بھی سراہا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ ملتان کا دورہ کیا، یہاں کے لوگ بہت اچھے میزبان ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں امریکا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ واقعے کی پرزور مزمت کرتے ہیں،اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …