پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیابی، آصف زرداری

مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، بیان
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پیپلزپارٹی کے معا ون چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بیان میں مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیا بی ہے ۔ہم پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے لئے سندھ کا انتخاب کیا ۔( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …