آئندہ پی ایس ایل کا پورا میلہ پاکستان میں سجائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) آئندہ پی ایس ایل کا پورا میلہ پاکستان میں سجائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان سامنے آگیا
وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگلے پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ ان شاء اللہ مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کا پورا میلہ پاکستان میں سجائیں گے، ان شاء اللہ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، لیگ منتظمین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، فرنچائز انتظامیہ اور اپنے دوست ویورچرڈز کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …