لاہور: 96 پتنگ باز گرفتار

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) لاہور میں پتنگ بازوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، رات گئے تک گرفتار پتنگ بازوں کی تعداد 96 ہو گئی۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق پتنگ بازی پر مختلف تھانوں میں 93 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔لاہور کے علاقے کینٹ ڈویژن سے 41، ماڈل ٹاؤن سے26، سٹی سے 16، اقبال ٹاؤن سے3، صدر ڈویژن سے 7 اور سول لائن سے 3 پتنگ باز پکڑے گئے۔ان گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …