لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان شدید زخمی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے 25 سالہ عمران موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھاکہ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں اس کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ریسیکو ایمبولینس کے ذریعے زخمی عمران کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …