سابق ممبر سٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی

نیب نے اسد منیر کےخلاف ایف الیون میں اختیارات کے ناجائز استعمال کر کے پلاٹ بحال کرنے پر بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی
نیب لوگوں کو ہراساں اور بدنام کرتا ہے ، شفاف تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہو جاؤں تو کلیئر کر دیجیئے گا ، اسد منیر کا چیف جسٹس کو خط
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)عسکری انٹیلی جنس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر و سابق ممبر سٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے ڈپلیومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے عسکری انٹیلی جنس ایجنسی پشاور کے ڈائریکٹر و سابق ممبر سٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کے خلاف اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف الیون میں اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے پلاٹ بحال کرنے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔جس کی پریس ریلیز میڈیا پر چلی تو اسد منیر انتہائی پریشان ہو گئے اور انہوں نے اپنی اہلیہ ، بیٹی اور داماد کو بھی آگاہ کیا کہ آخر یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا ہے ۔اب نیب نے ایک مرتبہ پھر سے میرے خلاف ایک نئی انکوائری کھول دی ہے ۔ اس معاملے کو لے کر اسد منیر گزشتہ روز شدید پریشانی میں مبتلا رہے اور جمعرات کی رات کو جب وہ سونے کے لئے گئے اور صبح جب ان کی اہلیہ اٹھیں تو انہوں نے ا سد منیر کی لاش کو پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے اسد منیر کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔اس کے علاوہ اسد منیرنے خودکشی سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنا موقف سے آگاہ کیا اور اپنے تمام ذاتی اثاثے بھی بتائے کہ کس طرح انہوں نے ایمانداری سے زندگی گزاری ہے اسد منیر نے چیف جسٹس کو کیس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ سابق ممبر سٹیٹ سی ڈی اے نے چیف جسٹس سے التجا کی کہ میں تو اس دنیا کو چھوڑ کر جا رہا ہوں لیکن اگر شفاف تحقیقات کے بعد میں بے گنا ثابت ہو جاﺅں تو مجھے کلیئر ضرور کر دیجیئے گا اس کے علاوہ نیب میں بھی اصلاحات کی شدید ضرورت ہے کیونکہ یہ ادارہ لوگوں کو حراساں اور بدنام کر رہا ہے ۔ اسی لئے میڈیا پر میری پریڈ کرانے سے بہتر ہے کہ میں اس دنیا سے ہی چلا جاﺅں ۔ ( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …