جہانیاں کے نواحی علاقہ میں علی الصبح پولیس مقابلہ

تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک کانسٹیبل بھی زخمی
جہانیاں (میڈیا92نیوز آن لائن) نواحی علاقہ میں علی الصبح پولیس مقابلہ ،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک کانسٹیبل زخمی ہو ا۔تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقہ جہانیاں کے نواحی علاقہ جنگل مڑیالہ میں پولیس مقابلے کے دوران تین زخمی ڈاکو گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پانچ ڈاکو مویشی سرقہ کرکے جا رہے تھے جنہیں سی آئی اے اور تھانہ صدر خانیوال پولیس نے روکا تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی سخت مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ڈاکوﺅں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔ڈاکوﺅں کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس مقابلہ علی الصبح پانچ بجے جہانیاں کے نواحی علاقہ جنگل مڑیالہ حدود تھانہ صدر خانیوال کے علاقے میں ہوا ۔پولیس مقابلے میں ایلیٹ فورس ،سی آئی اے ،تھانہ صدر خانیوال اور جہانیاں پولیس نے حصہ لیا ۔زخمی ڈاکوﺅں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال داخل کروا کر پولیس کا سخت پہرہ لگا دیا گیا ہے جبکہ پولیس پکڑے گئے ڈاکوﺅں کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھ رہی ہے ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ڈاکوﺅں کا تعلق پاکپتن کے علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …