کراچی: رینجرز کارروائی، بھتے اور دستی بم حملے کے 3ملزمان گرفتار

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے اور دستی بم پھینک کر فرار ہونے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں لیاری اور گارڈن میں کارروائی کی جس کے دوران یہ 3 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔رینجرز ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے اور تاجروں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ان ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …