میگا منی لانڈرنگ کیس: مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا۔بینکنگ کورٹ کراچی میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید عدالت میں پیش ہوئے۔اس سے قبل گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ آج سنا تے ہوئے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …