ایل ڈی اے سٹی سکیم کا سائٹ آفس کا ہنہ میں قائم

ایل ڈی اے سٹی سکیم کا سائٹ آفس کا ہنہ میں قائم
لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سکیم کا سائٹ آفس موضع کا ہنہ میں پہلے سے دستیاب ایک عمارت میں قائم کردیاگیا ہے، جسے جلد ہی آپریشنل کرکے سکیم کے ضروری معاملات موقع پر ہی انجام دیئے جائیں گے. ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا نکا خان نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں مٹی چوری کی روک تھام کے لئے علاقہ میں نافذ دفعہ 144 کے اطلاق میں مزید دو ماہ توسیع کی سفارش کی ہے اور اس مقصد کے لئے سیکرٹری ہاؤسنگ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے.دریں اثنائڈ ویپلمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ساتھ مالکان نے خود بھی ایل ڈی اے سٹی کے لیے زمین پیش کرنا شروع کردی ہے.ایل ڈی اے سٹی کے چاروں ڈویپلمنٹ پارنٹرز کو بھی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر اندر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ماہ رواں کے دوران پونے چارسوکنال رقبہ ایل ڈی اے کو پیش کردیاگیا ہے. سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سکیم کے 9ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے آٹھ ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے ڈیپلمنٹ پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ اس مدت میں زیادہ سے زیادہ اراضی مہیا کریں بعدازاں ایل ڈی اے قانونی طور پر باقی ماندہ اراضی مالکان سے ایکوائر کرنے کا مجاز ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …