محکمہ ایکسائز کاکارنامہ، شہری کے نام 34770گاڑیاں رجسٹرڈ

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن)لاہورمیں محکمہ ایکسائز نے ایک ہی شخص کے نام 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈ کردیں۔ مقامی رہائشی مجاہد شبیر نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی کہ پولیس آئے روز گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کررہی ہے ۔ماجد شبیر نے عدالت کو بتایا کہ میں صرف ایک گاڑی کا مالک ہوں تاہم پولیس یہ الزام لگا کر روز گھر پر چھاپے ماررہی کہ میرے نام پوری 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’چوری شدہ گاڑیاں بھی ان کے نام پررجسٹرڈ کردی گئی۔محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عدالت کو بتایا کہ تکنیکی خرابی سے گاڑیاں ایک ہی شخص کے نام درج ہوگئیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ ڈیٹا اپ ڈیٹ کردیا گیا اب درخواست گزار کو شکایت نہیں ہوگی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی نے پولیس کو حکم دیا کہ پولیس اب شہری مجاہد شبیر کو ہراساں کرنے سے باز رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …