اعتزاز احسن کا پیپلزپارٹی کو ن لیگ سے بچ کر چلنے کا مشورہ

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن) اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی کو نوازشریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے جب مشکل میں ہوں تو پاؤں پڑتے ہیں، کھڑے ہوں تو گلے کو پکڑتے ہیں،نواز شریف کو حکومت نے مرضی کے علاج کی پیشکش کی لیکن وہ خود ہی تیارنہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری حراست میں تھے تو انہیں اذیتیں پہنچائی گئیں، پارٹی کارکن تذبذب میں ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ بلاول کا ظرف ہے کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی۔اختلافات ہوتے ہیں ،لیکن میرا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے اور میں اس کا فرد ہوں ، کچھ اختلافات ہوتے ہیں مگر ہم انہیں پارٹی کے اندر ہی نپٹاتے ہیں ، باہر نہیں آنے دیتے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …