23مارچ کیلئے پرومو جاری،مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی

اسلام آباد،لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) آئی ایس پی آر نے 23مارچ کیلئے پرو مو جاری کر دیا، یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا، پریڈ کا سلوگن ‘ پاکستان زندہ باد’ ہوگا، ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 23 مارچ پریڈ کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف، عمان کے سرکاری حکام بھی شریک ہوں گے ۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے ، پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے اور آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز شریک ہوں گے جب کہ ترکی کے ایف ا6 اور چین کے جے 10لڑاکا طیارے فضائی کرتب کا مظاہرہ کرینگے ۔دریں اثنا یوم پاکستان کا خصوصی ملی نغمہ پاکستان زندہ باد کا پرومو ٹوئٹر پر بھی شیئر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …