22 سال بعد شراب کا لائسنس

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور ائرپورٹ کے قریب بننے والے نئے ہوٹل سے شراب کی فرو خت آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے جنوری میں ہوٹل ایک ہوٹل کو لائسنس جاری کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں کسی بھی ہوٹل کو 22 سال بعد شراب فروخت کرنے کا لائسنس کیا گیا ہے ۔ آخری بار ایسا لائسنس 1997 میں ایک ہوٹل کو جاری کیا گیا تھا۔ اب لاہور میں شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کی تعداد پانچ ہو جائیگی۔اس نئے ہوٹل سے بھی صرف غیر مسلموں کو پرمٹ پر شراب فروخت کی جائے گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع نے بتا یاکہ متعددہوٹلز اور کلبز نے شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کرنے کی درخواستیں دی تھیں لیکن کسی حکومت نے منظوری نہیں دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ جس ہوٹل کو اب لائسنس دیا گیا ہے، وہ پیر بگھے شاہ کی ملکیت ہے۔ صوبائی حکومت سے منظوری لینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل نے لائسنس کے اجرأ کے احکامات جاری کئے ۔ پیر بگھے شاہ کی کمپنی کے ملک کے متعدد ایئر پورٹس پر پارکنگ اسٹینڈ سے لیکر دکانوں کے ٹھیکے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …