سندر: سکول سے نکالنے پر خاتون ٹیچر قتل

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) سندر: سکول سے نکالنے پر خاتون ٹیچر قتل آشنا سے ملکر شوہر، کردار پر شبہ کرکے بیوی کو مار دیا
سندر میں ٹیچر کی شکایات پر سکول سے نکالے جانے والے طالب علم نے چھریوں کے وار کرکے 34سالہ ٹیچر کو قتل اور اسکی بہن کو زخمی کر دیا ، زخمی خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس نے طالب علم کوگرفتار کر لیا، میٹرک طالب علم رضوان کی ٹیچر سے دوستی ہو گئی اس بات کا سکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کو پتہ چل گیا ، جس پر شگفتہ نے دونوں کو سکول سے نکال دیا اور رضوان کی حرکت سے متعلق اسکے گھر والوں کو بھی بتا دیا ، جس پر رضوان نے موقع پاکر شگفتہ کے گھر داخل ہو کر خاتون ٹیچر شگفتہ کے گلے پر تیز دار چھری سے وار کر دئیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ، بہن فرخندہ بچانے آئی تو ہتھوڑی کے وار کرکے اسکو بھی شدید زخمی کر دیا ، دونوں زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شگفتہ دم توڑ گئی ۔ شاہدرہ میں 4 بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر آشنا سے ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا گیا، معراج پارک کے 45سالہ مقبول احمد کی شادی 15 سال قبل شبانہ سے ہوئی تھی، شبانہ بی بی نے فون کرکے دیور کو اطلاع دی کہ مقبول احمد سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گیا ، ورثا نے گھر پہنچنے پر معاملہ مشکوک جانتے ہوئے پولیس کو اطلاع کی ، پولیس نے مشکوک معاملہ پر شبانہ کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ شبانہ کے اس کے بھانجے نوید کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ، شبہ ہے شبانہ نے شوہر کے سر میں آہنی راڈ کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتارا ۔

پرانی انارکلی میں 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوگئی، بابری مسجد چوک کے قریب سڑک پر 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی راہگیروں نے دیکھ کرپولیس کو اطلاع کردی، پولیس کے مطابق متوفی کے جسم سے خون بہہ رہا تھا شبہ ہے کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے دم توڑ گیا۔ مانگا منڈی میں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر تیز دھار آلے سے بیوی کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق تالاب سرائے کے بشیر کو 35 سالہ یاسمین کے کردار پر شبہ تھا ، دونوں کے درمیان اس بات کو لے کر جھگڑا ہو گیا جس پر بشیر نے طیش میں آکر بیوی یاسمین موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …