چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت 20 ملزمان کو 18، 18 بار سزائے موت

چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت 20 ملزمان کو 18، 18 بار سزائے موت
ملتان(میڈیا92نیوزآن لائن) ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے راجن پور کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ کو اس کے 20 ساتھیوں سمیت 18 ،18 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ملک خالد محمود نے سینٹرل جیل ملتان میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو، اس کے بھائی سمیت 20 ملزمان کو 18 ،18 بار سزائے موت کا حکم سنایا۔اس گینگ کے 2 ارکان کو کم عمر ہونے پر انیس انیس مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔چھوٹو گینگ کے خلاف قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ لینے کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ 15 اپریل 2016 کو فوج اور پولیس نے مشترکہ آپرشن کرکے چھوٹو گینگ کو راجن پور کے کچے کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …