سینیٹ کمیٹی مجھے طلب نہیں کر سکتی، فیصل واوڈا

کمیٹی کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ‘پارلیمانی کمیٹیوں کا بہت احترام کرتا ہوں:وفاقی وزیرگفتگو
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے پاس مجھے طلب کرنے کا اختیار نہیں‘کمیٹی کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ‘پارلیمانی کمیٹیوں کا بہت احترام کرتا ہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی مجھے بلوانے کا اختیار رکھتی ہے اور میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اس میں شرکت کروں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کمیٹی کی جانب سے پیش ہونے کا خط موصول نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں پارلیمانی کمیٹیوں کا بہت احترام کرتا ہوں اور ہر اجلاس میں شرکت کی کوشش کرتا ہوں تاہم بعض اوقات دیگر مصروفیات، مثلاً قومی اسمبلی کا اجلاس یا کسی اور وجہ سے شرکت کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’باوجود اس کے کہ میں کمیٹی کو مطلع کردیتا ہوں لیکن کبھی کبھار روابط کے تعطل کی وجہ سے پیغام پہنچ نہیں پاتا‘۔انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین کے انتخاب کے بعد خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا اس لیے اس میں 4 ماہ پرانا معاملہ اٹھایا گیا۔فیصل واوڈا نے بتایا کہ ’ چار ماہ قبل، میں قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے ایک اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا تھا لیکن اس کے بعد سے ہر اجلاس میں باقاعدگی سے حاضر ہوتا ہوں.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …