21 ڈاکٹرز ایک قیدی کے لیے

پی آئی سی نے جیل میں نواز شریف کے علاج کیلئے 21 ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگا دی
لاہور :(میڈیا92نیوزآن لائن) سابق وزیراعظم کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں طبی سہولتیں بڑھا دی گئیں، نوازشریف کے چیک اپ کیلئے اکیس ڈاکٹروں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جو صبح، دوپہر اور شام ان کا چیک اپ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرپشن مقدمات میں سزایافتہ نوازشریف کوجیل میں بھی وی وی آئی پی سہولیات فراہم کردی گئیں، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے چیک اپ کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اکیس ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔نوازشریف کا صبح،دوپہراورشام چیک اپ کیاجائےگا۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر تین شفٹوں میں نواز شریف کاچیک اپ کریں گے، ڈیوٹی روسٹرمیں ڈاکٹروں کے ہمراہ تین ای سی جی ٹیکنیشنز بھی ڈیوٹی پرموجود رہیں گے۔گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک اور پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا ، معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سائیکل پر ایکسرسائز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کو ایکسرسائز کیلئے سائیکل مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نےنوازشریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوازشریف کے لیے طبی سہولتیں یقینی بنانے اور ان کی مرضی کے مطابق علاج کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا نوازشریف جہاں چاہیں صحت کی سہولتیں دی جائیں۔یاد رہے ہفتے کے روز وزیراعظم کی ہدایت پر دو روز پہلےکوٹ لکھپت جیل میں ایمبولنس بھجوائی گئی تھی، جس میں تین کارڈیک ڈاکٹر اور تین ٹیکنیشن کو تعینات کیا گیا تھا۔اس سے قبل نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکاکہنا تھا کہ نوازشریف کو صحت کی سہولتیں ملنی چاہئیں، ان کی زندگی بچانےکےیونٹ کاانتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …