کراچی: پولیس اہلکاروں کا سی ویو پر میاں بیوی پر تشدد

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حکام نے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔سی ویو کے ساحل پر پولیس نے شہریوں کو ہراساں کرنا نہیں چھوڑا، پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں۔ساؤتھ زون کے 4 پولیس اہلکاروں نے سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کیا اور شہری کی جانب سے اس واقعے کی بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں پولیس اہلکاروں کو مرد اور عورت پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مرد چلاتا رہا ہے کہ ہم میاں بیوی ہیں اس کے باوجود پولیس اہلکار کو خاتون سے دست درازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق چاروں اہلکاروں کو نوکری سے برطرف بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …