پنجاب حکومت نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت کے لیے ’ای ٹینڈرنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) پنجاب حکومت نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت کے لیے ’ای ٹینڈرنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’ای ٹینڈرنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم جلدمتعارف کرا دیا جائے گا اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے شفافیت آئے گی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …