لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بچوں کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ

جنوری اور فروری میں دو ماہ میں صوبے بھر میں 159 بچوں کے اغوا کی وارداتیں ہوئیں
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بچوں کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ میں صوبے بھر میں 159 بچوں کے اغوا کی وارداتیں ہوئیں۔ جن میں سے تاحال 55 بچوں کو بازیات نہیں کروایا جا سکا جبکہ اسی عرصے میں لاہور سے 66 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 26 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بچوں کے اغوا کے سب سے زیادہ کیس لاہور میں درج ہوئے جبکہ اس حوالے سے فیصل آباد دوسرے نمبر پر رہا جہاں دو میاں میں 24 بچے اغوا کئے گئے جن میں سے 4 بچے تاحال لا پتہ ہیں اور تیسرے نمبر پر آنے والے ضلع سرگودھا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 10 بچوں کے اغوا کے مقدمات درج کئے گئے جن میں سے 6 بچے تاحال اپنے والدین کو نہیں مل سکے۔ (قیوم زاہد)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …