ہنگو: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ہنگو(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ رضا ملک سے) خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں بارش کی وجہ سے مکان کی کچی چھت گر گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر دو بچیاں اور ان کی ماں جان سے گئیں، بچیوں کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان تھی۔علاقہ مکینوں اور ریسکیو ورکرز نے کافی جدوجہد کے بعد مکان کے ملبے کے نیچے سے تینوں لاشوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ہنگو میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے دورا ن یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …